مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ شامی فوج نے حماہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے کاروائی شروع کی ہے۔
سانا نیوز ایجنسی کے مطابق شامی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔ بے گناہ شہریوں کی جان بچانے کے لیے سیکورٹی فورسز نے عقب نشینی اختیار کی ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق حکومت نے شہریوں کی جان بچانے کے لیے مسلح افواج کو حماہ شہر سے باہر منتقل کیا۔ تکفیری دہشت گرد موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لیے میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں اور شامی مسلح افواج کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکفیری شرپسند مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی آڈیو ریکارڈنگ یا ویڈیوز کو میڈیا میں منتشر کررہے ہیں۔
وزیر نے شام میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔
آپ کا تبصرہ